راولپنڈی :سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات، وزیراعظم ،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع کرم گزشتہ روز میں وطن پر قربان ہونیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے جبکہ اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین نے بھی شرکت کی .


آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا . وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لئے کوشاں ہے . آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان شہداء کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی .
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سپاہی ولیم نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانی دی، سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا .
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میںسکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں