باڈی بلڈنگ: مسٹر پاکستان سید بلال غرشین مسٹر ایشیا بن گئے،گولڈمیڈل جیت لیا

پشین (قدرت روزنامہ )پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز (باڈی بلڈر) مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشین چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر مسٹر ایشیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا .
سید بلال غرشین نے کامیابی کے بعد کہا کہ 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیا کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاوں جو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا .

مسٹر ایشیا کا کہنا تھا کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیا کے ٹائٹل سے نوازا . پاکستان کے لئے ہر مقابلے کے لئے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا .

. .

متعلقہ خبریں