سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی تقریب میں کتنا مہنگا جوڑا پہنا ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا گزشتہ روز اپنے مسلمان دوست اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تاہم اب تقریبات میں زیب تن کیئے گئے جوڑوں کی قیمتیں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں .

تفصیلات کے مطابق اداکار جوڑی کی گھر میں منعقدہ شادی کی تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے .

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں سوناکشی نے اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی کے علاوہ موتیوں جڑے کندن کے ہار کے ساتھ ڈائمنڈجیولری کا انتخاب کیا، یوں اداکارہ نے دیگر بالی اداکاراؤں کے مہنگے عروسی لباس کے برعکس اپنی شادی پر والدہ کا 44سال پرانا عروسی لباس اور جیولری منتخب کر کے عمدہ مثال قائم کی .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bollywood Bubble Lifestyle (@bollywoodbubblelifestyle)

دوسری جانب سوناکشی کے دلہا ظہیر اقبال کو بھی مہنگی شیروانی یا گروم سوٹ کے برعکس سفید شلوار قمیض زیب تن کیے دیکھا گیا . شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا گیا جس میں فلمی دنیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں .

اس موقع پر بھی سوناکشی اور ان کے شوہر کو مہنگے ترین ملبوسات کے بجائے عام روایتی انداز میں دیکھا گیا . بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے عشائیے کیلئے بھارتی ساڑھیوں کے برانڈ ’چاند بوٹا' کی بروکیڈ ٹون والی ریڈ ساڑھی کا انتخاب کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق برانڈ کی ویب سائٹ پر ساڑھی کی قیمت 79ہزار 800بھارتی روپے ہے .

. .

متعلقہ خبریں