معروف ٹک ٹاکر جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ، حیران کن انکشاف

لاہو ر (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول اور اُن کے شوہر کانٹینٹ کرئیٹر، رائٹر شبر عباس نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے .

مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف جوڑی فاطمہ جعفری اور شبر عباسمیں میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں .

اِن افواہوں کی بڑی وجہ اس جوڑی کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا اور اداسی میں ڈوبی ہوئی اسٹوریز کا شیئر کرنا ہے .

شبر عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’دنیا کی سب سے بدترین جیل وہ گھر ہے جس میں سکون نہیں، لہٰذا کسی کو شادی یا محبت کے لیے چننے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں . ‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tag it (@tagitpk)

دوسری جانب فاطمہ جعفری نے بھی ایک اسٹوری شیئر کی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے . فاطمہ جعفری کی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’دنیا کے بھکاریوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ بھکاری ہے جس نے محبت کی بھیک مانگی اور دھتکار دیا گیا . ‘

یاد رہے کہ معروف ٹک ٹاکر فاطمہ اور شبر کے ہاں رواں سال مارچ کی 29 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی .

اس خوشخبری کا اعلان اس جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں