ایف آئی اے اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے کے کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی جانب سے اپنی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے لیے عرصہ دراز سے مطالبہ کیا جارہا ہے مگر اب تک اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکا ہے . ذرائع کے مطابق، یہ اہلکار ہر طرح کے حالات میں CTW،(کاؤنٹر ٹیررزم ونگ) سیکورٹی، امیگریشن چیک پوسٹس اور بارڈر امیگریشن پر فرنٹ لائن ڈیوٹی انجام دیتے آئے ہیں، لیکن ان کی آخری اپ گریڈیشن کو 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے .

اہلکاروں نے کہا ہے کہ اسلام آباد، جی بی اور چاروں صوبوں میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں( اسلام آباد پولیس، سندھ پولیس، اے این ایف، آئی بی وغیرہ)کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، لیکن ایف آئی اے کے اہلکار ابھی تک محروم ہیں .

اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ایف آئی اے کے بھی کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی اپ گریڈیشن کے فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ دیگر اداروں کے ملازمین کے برابر لایا جا سکے اور ان کے پے سکیلز میں موجود تضادات کو دور کیا جا سکے .

. .

متعلقہ خبریں