پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے طریقہ کار طے کر لیا، ساتھ لیکر چلیں گے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لئے طریقہ کار طے کر لیا ہے .
ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کے لئے 9 نکات پیش کئے ہیں جن پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنادی تھی اس کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان شامل ہیں .

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے لئے طریقہ ء کار طے کر لیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے، پارٹی سربراہ نواز شریف سے بھی بات ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے ہم پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے .

. .

متعلقہ خبریں