وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور آڈیٹوریم،لائٹس،پنکھے او راے سی چل رہے تھے- وزیراعلیٰ نے سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہمی کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی - چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا-وزیراعلیٰ نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ، لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا معائنہ کیا -وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مختلف سیکشن کے فنکشن اور کارکردگی کے بارے میں معلومات لیں -وزیراعلیٰ نے تقریباً خالی جمنیزیم،سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا-وزیراعلیٰ نے سینٹر آف جیالوجی،اے آئی، آرٹیفشل سیکشن اوردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کاجائزہ لیا-چلڈرن لائبریری کمپلیکس کاافتتاح 1988میں محمد نوازشریف نے بطورو زیراعلیٰ کیا تھا-چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی عمارت سابق دورمیں علم اور کتاب سے بے اعتنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے-

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،ایم پی اے نوشین عدنان، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور او ردیگر حکام بھی موجود تھے-

. .

متعلقہ خبریں