سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں شہریوں کے اچانک سے جاں بحق ہونے کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے .

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ آخر اموات کی کیا وجوہات ہیں .

انہوں نے کہا کہ اگر انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ مرکزی وجہ ہے تو کے الیکٹرک پر ذمہ داری عائد کی جائیگی اور کے الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں