وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا سپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا .

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین جبکہ تعلیمی میدان سے اویس رؤف وائس چیئرمین ہوں گے .

اولمپک سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبر بن گئے جبکہ ٹینس سٹار اعصام الحق، سابق کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم ثناء میر بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کی رکن بن گئیں .

اس کے علاوہ اولمپئن خواجہ جنید ،ایم این اے سعد وسیم ، ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ ، ارشد ستار، عمارہ رباب اور وسیم اختر، صحافی عمر اسلم اور اسد ضیاء بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبرز ہوں گے .

وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب میں بہترین کھلاڑیوں اور تجربہ کار اولمپئنز کو شامل کیا گیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے بہترین اور پروفیشنل ممبران کے انتخاب پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں