پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی . فل کورٹ میں پارٹی بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے، سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے حوالے سے الزامات حقائق کے برعکس ہیں .

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیاجبکہ الیکشن کمیشن نے دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستیں تقسیم کر دیں .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیں، مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیر آئینی ہے .

. .

متعلقہ خبریں