پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، قاسم سوری

کوئٹہ /اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں نا گہانی آفت سے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اللہ تعالی سے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، اللہ پاک انسانیت کو تمام زمینی اور آسمانی آفات سے محفوظ رکھے انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی . انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو زخموں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی .

انہوں نے عوام کو امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لینے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ معاونت کرنے کے لیے کہا . قاسم خان سوری نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے اور وہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں متاثرہ علاقوں میں سول آرمڈ فورسز زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ کو زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرنے اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے . ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی، غمزدہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی . . .

متعلقہ خبریں