لاپتا افراد کیلئے جاری پرامن مظاہرین پر تشدد کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ ہوگا، گوادر بار ایسوسی ایشن

پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پسنی اور تربت میں لاپتہ افراد کے لیے جاری پرامن احتجاجی مظاہروں پر حکومتی خاموشی کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، گوادر بار کے صدر صدیق زعمرانی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل 28 جون 2024 کو تمام وکلا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ عدالت میں پیش نہ ہوں، سوائے فوری نوعیت کے مقدمات کے، انہوں نے کہا کہ اس بائیکاٹ کا مقصد لاپتہ افراد کے مسئلے پر حکومت کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرنا ہے، جو کہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے . بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے متاثرین کے اہل خانہ کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا ہے،وکلا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بائیکاٹ میں بھرپور حصہ لیں تاکہ حکومت پر دباو ¿ ڈالا جا سکے کہ وہ ان لاپتہ افراد کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا مقصد حکومت کو یاد دلانا ہے کہ عوامی مسائل اور انسانی حقوق کے تحفظ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور انصاف کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے جسے یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں