اکثریت خلاف ہوئی تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا، جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اگر اکثریت میرے خلاف ہوئی تو خود ہی وزارت اعلی کا منصب چھوڑ دوں گا . انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابھی بھی اراکین اسمبلی کی اکثریت میرے ساتھ ہے .

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ سب کو نہ تو وزیر بنا سکتے اور نہ ہی ایک ساتھ ایڈوائزر لگا سکتے ہیں . انہوں ںے تصدیق کی کہ اپوزیشن نے ہمارے کچھ لوگوں کے ساتھ رابطے کیے ہیں . وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زیادہ تر ایسے امور تھے جن میں ہمیں سنجیدگی دکھائی نہیں دی . انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے میں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے . جام کمال نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت میں 40 اراکین ہیں . انہوں نے کہا کہ 24 اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کے ہیں جب کہ 16 اتحادی ہیں . وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ 4 سے 5 افراد شروع ہی سے مخالف ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں . ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن کوئی گیم کھیلنا چاہے تو6،7 ارکان کا نمبر ہوتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اکثریت میرے خلاف ہوئی تو خود ہی وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑ دوں گا . . .

متعلقہ خبریں