اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس اطہر من اللہ نےکہا ہے کہ انہوں نے فیصل واوڈا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا نہیں کہا تھا .
روزنامہ جنگ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا .
رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لکھا کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کےلیے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی . توہینِ عدالت کے معاملے پر ان کا مؤقف ان کے عدالتی فیصلوں سے واضح ہے .
. .