محکمہ پولیس میں بکتر بند گاڑیوں کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)محکمہ پولیس اپنے زندگی سے بھی مخلص نہیں بکتر بند گاڑی جو کروڑوں روپے کی منظوری کے بعد خریدی جاتی ہے وہ گاڑی بھی دونمبری کر کے ہلکی ساخت لوہے والی چادر والی بختر بند ہیں اس سے گولی کراس کرے اور اہلکار زخمی ہوں تو باعث افسوس ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس وہ محکمہ ہے کہ وہ اپنے زندگی سے بھی ملوث نہیں پولیس کو بکتر بندگاڑی خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کی منظوری ہوتی ہے لیکن خریدنے کا اختیار بالا آفیسر کو ہی ہوتا ہے جب وہ بکتر بند گاڑی خریدنے جاتے ہیں وہاں بھی دو نمبری کر کے نارمل ساخت لوہے کے چادر لگواتے ہیں اس کا واضح ثبوت گزشتہ روز اوستہ محمد پولیس کے ڈاکو پر چھاپے میں ثابت ہوا بکتر بند گاڑی سے گولیاں کراس کر کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو زخمی کیا حکومت کو چاہیے جس بکتر بند سے گولیاں کراس ہوئے اس کی تحقیقات کروائیں یہ گاڑی کس آئی جی کے دور میں خریدی گئی اور اس کے خلاف انکواری کرائی جائے۔اور اسے سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی غلطی نہ کرے۔