وزیراعلیٰ نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دیدی
سبی(قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان وش کریم نے ملاقات کی وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سوئی کیمپس،یونیورسٹی کے لیے 6 بسوں،سپورٹس جنازیم،پی ایس ڈی پی میں یونیورسٹی کے لیے فنڈ مختص کرنے کی منظوری دے دی انہوں نے کہا یونیورسٹی کو درپیش مسائل کی فوری حل،طلبہ اور طالبات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ دینے یونیورسٹی کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام سہولیات دیں گے۔تعلیمی ادارے نوجوانوں کے مستقبل کی را متعین کرتے ہیں صوبے کا ہر نوجوان تعلیم حاصل کر کے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ نے وائس چانسلر کہ یونیورسٹی کے لیے تعلیمی خدمات کو سر اتے ہوئے کہا محدود وسائل ہونے کے باوجود یونیورسٹی کا شمار ملک کے بہترین یونیورسٹی میں ہو رہا ہے، ان کی لگن اور محنت سے یونیورسٹی کامیابی کی طرف گامزن ہے۔وائس چانسلر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تعلیمی خدمات کو سراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر علی جان بگٹی بھی موجود تھے۔