بلوچستان
ڈیرہ بگٹی میں بارش سے بجلی کے کھمبے گرگئے، کئی روز سے فراہمی معطل
ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی سوئی ہونے والے بارش سے 132کے وی کے چار کھمبے گرنے کے بعد ڈیرہ بگٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں پانچ روز سے معطل ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کا بحران چوٹے چھوٹے بچے گلیوں میں پانی کے ڈبے لیکر پانی پانی کرہے ہیں، اس موقع پر ٹاﺅن چیئرمن اور ایف سی کی جانب سے لوگوں کو پانی مہیا کیا جارہا ہے ضلع ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں کے سبب 132 کے وی کے چار کھمبے گرنے کے باعث پانچ دن گزرنے کے باوجود تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی ،بجلی نہ ہونے کے باعث پینے کے پانی کا شدید قلت پیدا ہوگیا ہے ،شدید گرمی کے ستائے ہوئے شہری بوندبوند پانی کو ترس گئے ہیں۔