ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشیوں علی حسن میر اور دیگر نے حکومت اور محکمہ واسا سے کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاؤن بلاک نمبر2اور 3علی آباد بشیر ٹاؤن ، شجاع آباد، حسین آباد، جنرل موسیٰ روڈ اور دیگر علاقوں کے مکینوں کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا اور مصنوعی قلت پیدا کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے ٹیوب ویلز ہونے کے باوجود لوگوں کو پانی میسر نہیں گھریلو استعمال کے علاوہ مساجد، تعلیمی اداروں ،امام بارگاہوں میں نمازیوں اور علاقہ مکینوں مشکلات کا سامانہ کر نا پڑ رہا ہے محرم الحرام کا مہینہ آرہا ہے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی فراہم کیا جائے لوگ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 3سے 4ہزار روپے میں پانی کا ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں آنے والے دنوں میں پانی کے ٹینکر کی قیمت 5ہزار روپے تک پہنچ جائے گی بجلی کی بندش سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں کیسکو حکام بھی لوڈ شیڈنگ کو ختم کریں اور اوور بلینگ بند کر کے لوگوں کو صحیح بھیجے جائیں۔