اسلام آباد

وزیر خزانہ کا ملک میں ہر قیمت پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر قیمت پر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی مسائل سے نکالنا چاہتی ہے حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے اور دودھ،اسٹیشنری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں سمیت بعض ضروری اشیا پر ٹیکس استثنی برقرار رکھا جائے گا۔بائیکاٹ نیسلے اور اولپرز ۔۔۔ وزیر خزانہ کے قومی اسمبلی میں دودھ پر مجوزہ ٹیکس تجویز واپس لینے کے اعلان کے باوجود پاکستان میں نیسلے ، اولپرز سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دودھ کی مصنوعات میں اضافہ کردیا آج سے ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ 520 روپے کا ملے گا بچوں کے خشک دودھ اور سیری لیک کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے حالانکہ انہی کمپنیوں نے یکم جون سے ہی پہلے اپنے پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا لہٰذا عوام سے گذارش ہے کہ ان کمپنیوں کے مصنوعات کے بجائے لوکل پراڈکٹ خریدیں

متعلقہ خبریں