اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ امن کے لئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے .
اپنے بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقوں تیراہ، خیبر، لکی مروت میں آپریشن پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پذیرائی کی ہے .
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے .
. .