چین کی امداد سے گوادر کی تعمیر نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی باتیں نہ کریں کہ ہم یہاں سے افغانستان پر اسٹرائیک کرینگے اس کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی سخت مخالفت کرتے ہیں قبائلی علاقے ایک طرف افغانستان سے ملتے ہیں دوسری طرف بلوچستان کے پشتون علاقوں سے جڑتے ہیں تیسری طرف پنجاب سے جڑتے ہیں یہ جنگ یہاں تک پھیل سکتی ہے دنیا بھر کے طاقتور قوتوں کی نظر سینٹرل ایشیا کے ریسور س پر ہیں چائنا کی امداد سے گوادر کی تعمیر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ گوادر بندرگاہ سینٹرول ایشیا کے سب سے نزدیک ترین بندرگاہ ہے یہ پروجیکٹ بعض قوتیں سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ گوادر کیساتھ سینٹرل ایشیاءکے ساتھ تجارت نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم ان قووں کے استعمال میں آکر خدا نخواستہ اس علاقے میں ایسے جنگ کا آغاز کردینگے جو ساری خطے کو اپنے لپیٹ میں لے لے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ایرانی اور افغانستان کے حکمران اور پاکستان کے حکمران سے گزارش ہے کہ یہ ہم سب کی عقل کا امتحان ہے ہم صرف یہ کرسکتے ہیں اس علاقے میں ہم جنگ چھیڑ دیں پھر ہم جنگ بند نہیں کرسکتے ہیں پھر نہ ہمارا ملک ہوگا نہ ہمارا وطن ہوگا ایٹمی طاقتوں کیلئے میدان جنگ ہوگا اور ایسا طوفان ہوگاجس سے سارا خطہ جل جائے گا میری ایک بار پھر تجویز ہے کہ افغانستان کیساتھ مذاکرات کریں یا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،ایران اور افغانستان گول میز کانفرنس بلا کر ان مسائل کو حل کرسکتے ہیں ۔