آواران (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع آوران میں تین بہنوں سمیت پانچ بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے .
ریسکیو حکام کے مطابق آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے تلاب میں پانچ بچے نہارہے تھے کہ اس دوران سب اندر ڈوب گئے .
علاقہ مکینوں اور ریسکیو رضاکاروں نے امدادی آپریشن کر کے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا .
ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے بچوں میں تین سگی بہنیں بھی شامل ہیں .
. .