جیلوں میں جانے کی باتیں کرنے والے اب بلوں میں چھپ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہےکہ جیلوں میں جانے کی باتیں کرنے والے اب بلوں میں چھپ رہے ہیں . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا حلیم عادل شیخ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس پر چور مچائے شور کا سلسلہ جاری ہے .

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ جیلوں میں جانے کی باتیں کرنے والے اب بلوں میں چھپ رہے ہیں، آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کو این آئی سی وی ڈی اور جاتی عمرہ کا سہارا ڈوبتا نظر آرہا ہے . پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس پر نکمی اپوزیشن کے صفوں میں سوگ کا سماں ہے، ملکی اداروں میں ذاتی ملازم بھرتی کرنے والے آج احتساب سے خوفزدہ ہیں، اپوزیشن کو جمہوریت بھی اپنے منشیوں کی طرح پسند ہے . انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے احتساب کے عمل میں تیزی آئے گی، حلیم عادل شیخ اپوزیشن کا این آر او کا خواب نا رو میں تبدیل ہوچکا ہے، اپوزیشن اپنے ادوار اور موجودہ حکومت کے دور میں نیب ریکوریز پر بھی عوام کو بتائیں. حلیم عادل شیخ نے کہاکہ بلاول زرداری کے اندر سیاسی تربیت کا فقدان ہے، بلاول کو اپنے نانا کا بنایا ہوا آئین بھی پسند نہیں، سندھ کی عوام آصف زرداری اور پنجاب کی عوام شریف خاندان کو جیلوں میں دیکھنا چاہتی ہے . اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صاحب غلامی کا چشمہ اتاریں گے تو انہیں ہر جگہ عمران خان ہی نظر آئیں گے . حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے کی بجائے مراد علی شاہ اپنے چیئرمین کے خلاف انکوائری کرائیں، اگلے الیکشن سے پہلے ہی پی پی کا خاتمہ ہوجائے گا . پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سوٹ بوٹ پہننے سے مراد علی شاہ کی کرپشن چھپ نہیں سکتی ، وزیراعظم عمران خان نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے . سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت جعلی اکاؤنٹس، آراو پلانٹس اور9800 ارب کا حساب دیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ سندھ اسمبلی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے، پی پی کے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکیں گے، عوامی حمایت سے پی پی کا باقی تین صوبوں کی طرح سندھ سے بھی صفایا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں