پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے .
خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے .
دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے . گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی .
. .