اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کر رہے ہیں .
آج نیوز کے مطابق وزیراعظم تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اے پی سی کی تاریخ کا تعین وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا .
وزیراعظم اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا ہے . وزیر اعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے .
. .