ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر ہیں جہاں سے ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے اور تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے . 23جون 2023ء کو سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنے والے اس نوبیاہتا جوڑے کو اس تصویر میں ڈوبتے سورج کے دوران سوئمنگ پول میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے .
View this post on Instagram
تصویر میں سوناکشی اپنے شوہر کے کندھے پر ہاتھ رکھے پیچھے کی طرف دیکھ رہی ہوتی ہیں جبکہ ظہیر اس لمحے کو کیمرے میں قید کر رہا ہو تاہے . اس سے قبل سوناکشی کی طرف سے کئی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں انہیں ایک شاپنگ مال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں ظہیر اقبال اپنی دلہن کے سینڈل ہاتھوں میں اٹھائے نظر آتے ہیں .
. .