بلوچستان

پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ، ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کوئٹہ و ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گشتہ شب پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائی کی گئی۔پلاسٹ بیگز پر پابندی ہے انتظامیہ کی جانب سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ 77 ہزار کلو پلاسٹک کارروائی کے دوران ضبط کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کا کہنات تھا کہ 77 ہزار کلو پلاسٹک پورے کوئٹہ میں منتقل ہونے تھے۔ پابندی شدہ فیکٹری والے نے ایران سے پلاسٹک منگوائے تھے۔پلاسٹک بیگز گوادم کو بھی سیل کردیا گیا ۔ پلاسٹ کی وجہ سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہے ۔پلاسٹک بیگز ختم کرنے کیلئے شہریوں نے اپیل ہے کہ وہ پلاسٹک بیز کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ خبریں