ریاض(قدرت روزنامہ ) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا .
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے .
شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے .
شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے .
. .