لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار عمران اشرف نے ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ سے پردہ اٹھا دیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار کا نجی ٹی وی کے پروگرام سے ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ ڈپریشن کی دو وجوہات پر گفتگو کرتے ہیں .
اس موقع پر عمران اشرف نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ناکام عشق کے بعد گنجے پن کی وجہ سے ڈپریشن آیا ہے .
انہوں نے کہا کہ گنجا پن انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کردیتا ہے اور اس سے شخصیت میں احساس کمتری آتی ہے . اداکار کا کہنا تھا کہ اگر گنجے پن کے شکار کسی فرد کو نقلی بال لگانا اچھا لگتا ہے اور اسے ضرور لگانے چاہئیں .
. .