سندھ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی


کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی عالمی قیمت 2364ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 244400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944روپے کے اضافے سے 209534روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی بہت کم خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 3000روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں