کراچی: پولیس کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، نیشنل ہائی وے پر 15گھنٹے سے احتجاج جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے گزشتہ 15 گھنٹے سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج جاری ہے . ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے .

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹھٹہ سے آنے والے ٹریفک کوپورٹ قاسم اور پھر مہران ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ شہر سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی جانب موڑا جا رہا ہے، کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا ہے . ادھر پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لیے بضد ہیں . . .

متعلقہ خبریں