سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 16ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، زیادہ تر کا تعلق کس ملک سے نکلا؟ جانئے

ریاض (قدرت روزنامہ ) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر مزید 16 ہزار565 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے .

ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 27 جون سے 3 جولائی تک مملکت میں 9 ہزار 969 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 676 کو سرحدی امن قانون اور ایک ہزار920 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے .

وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 37 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد کا دیگر ملکوں سے تعلق ہے .

علاوہ ازیں 63 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے . اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں