پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی .
تین بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں ایک ساتھ شریک ہوں گی جوکہ ایک ریکارڈ ہے .

تین پاور لفٹر بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئیں . ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹیگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی . بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوں بہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی جس کے لئے تینوں نے بھرپور محنت کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں