صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں،بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے،ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کئے جائیں .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجرا پر گفتگو ہوئی .

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی، اساتذہ کو ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے،اساتذہ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ترقی ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے .

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر مستقل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے،انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈر کے ملازمین کی تعیناتی بند کی جائے،محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کو الگ رکھا جائے،کرائے کی عمارتوں میں قائم سکولوں میں اساتذہ کانٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں