جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے .

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کا لاوا پھٹ پڑا تو حکمرانوں کو ایئر پورٹ تک کا راستہ نہیں ملے گا، عوام کی چیخیں حکمرانوں اور اشرافیہ تک نہیں پہنچ رہیں، حق دو عوام تحریک کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کی ہے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا .

انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اپنی قیمتی اشیاء بیچنے کے لئے تیار ہیں، حکومت آئی . ایم . ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمتیں بڑھا رہی ہے . امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے، قومی اسمبلی، سینٹ اور صوبائی اسمبلی کے ممبران نے اپنی مراعات میں اضافہ کر لیا، عوام کی چیخیں حکمرانوں اور اشرافیہ تک نہیں پہنچ رہیں، پورے پاکستان میں حق دو عوام تحریک آگے بڑھے گی، ہمارا دھرنا عوامی ریلیف کے لئے ہوگا، پٹرول کی لیوی ختم کی جائے، بجلی سستی ہو گی تو صنعتیں چلیں گی .

. .

متعلقہ خبریں