اسلام آباد

افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان نے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز برآمد کرلیا۔
افغان عبوری حکومت نے بتایا ہے کہ صوبہ کنڑ کے تاجروں نے بھارت کو 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی سے زیادہ مالیت کی 8 ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی جو پاکستانی راستے کے ذریعے کی گئی ہے۔
افغان حکومت کے اہلکار نے بتایا کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی مختلف اشیا برآمد کی جارہی ہیں، جس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان اس سے قبل چین کو چلغوزے بھی برآمد کرچکا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات کچھ سازگار نہیں، اور حال ہی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ اگر افغانستان نے تعاون نہ کیا تو اس کی بھارت سے تجارتی راہداری بند کردیں گے۔

متعلقہ خبریں