اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جنسی زیادتی مقدمے کے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی .
اسلام آباد سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا .
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم پر تھانہ مارگلہ میں ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے .
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا . ملزم کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا .
. .