حج کی ادائیگی میری زندگی کا ناقابل یقین تجربہ تھا: ثانیہ مرزا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے تجربے کو زندگی کا ناقابل یقین تجربہ قرار دے دیا ہے .

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ کھلاڑی نے اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں .

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، جس کی ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے .

انہوں نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا .

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی‘ . انہوں نے اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اگر ہم ان تصاویر اور ویڈیوز پر نظر دوڑائیں تو سب سے پہلے انہوں نے بیت اللہ، غلافِ کعبہ کو ہاتھ لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جبکہ دیگر تصاویر و ویڈیوز میں خانہ کعبہ کا دروازہ، کلاک ٹاور، مکہ مکرمہ اور اس کے احاطے کا اوپری نظارہ جہاں سے حجاج نماز اور طواف کرتے نظر آرہے ہیں .

اس کے علاوہ مدینہ میں مسجد نبویؐ کے گزرگاہوں اور احاطے کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں