کوئٹہ : محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں محرم الحرام کیلئے ترتیب سیکیورٹی پلان کے تحت شہر میں 1820 اہلکار تعینات کردیئے گئے .
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دےدیا گیا ہے اور اس دوران شہرمیں 1820 اہلکار تعینات ہوں گے .

سیکیورٹی پلان کے تحت شہرکی 52 امام با رگا ہوں میں مجالس عزا بپا ہوں گی، مجالس کے مقامات میں 23حساس تر ین ، 30 حساس اور 24نارمل ہیں جہاں اس کی نوعیت کے مطابق سیکیورٹی ہوگی، امام بارگاہوں پرواک تھرو گیٹ نصب کیےجائیں گے اور مجالس میں شریک ہونےوالوں کو چیکنگ کے بعدداخلے کی اجاز ت ہوگی .
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہرمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ بھی تیار ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ شہر میں صورتحال نارمل رہے .

. .

متعلقہ خبریں