بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مستردکر دی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی،اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا،رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں دو بار بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے،جیل مینول کے مطابق کسی بھی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا کوئی قانون موجود نہیں ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مستردکردی .

. .

متعلقہ خبریں