وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب کے عوام کے لئے بڑا تحفہ


عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعلی مریم نوازشریف
لاہور (قدرت روزنامہ)500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی . وزیراعلی پنجاب نے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لئے کل کابینہ اجلاس بلالیا .

پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی .
پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی . سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی، 10 فیصد صارف دے گا . سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے . سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی .
صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونےو الی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا . بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا . شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے .
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے . ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں . پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا .
write English news With headline

. .

متعلقہ خبریں