حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا .

دوران اجلاس کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے باہمی تعاون کا سلسلہ قابل تحسین ہے،حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے، ہمیں سیلاب سے بچنے کے لئے وسیع المدت پائیدار حفاظتی تدابیر کرنے کی ضرورت ہے .


ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی سے متعلق امور پر مشاورت سے فول پروف اقدمات کیے جائیں گے،جدید ٹیکنالوجی کی مددلی جائے تاکہ سکیورٹی پرمامورکم از کم دستیاب نفری سے فرائض سرانجام دیے جا سکیں .

. .

متعلقہ خبریں