لاہور(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا . صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں چوہدری شجاعت سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی .
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .
اس موقع پر صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے . وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے چوہدری شجاعت کی گراں قدر خدمات ہیں . اس موقع پر چوہدری سالک حسین، شافع حسین اور چوہدری موسیٰ الہٰی بھی موجود تھے .