رحیم یار خان، ہزاروں روپے کا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ) پیر سے23ہزار روپےکا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان شکایت لے کر تھانےپہنچ گیا .

نوجوان کےمطابق پیر نے23 ہزار لے کر شادی کا تعویز دیا اور 8 روز میں شادی ہونے کی یقین دہانی کروائی تاہم 4 ماہ گزرنے کے باوجود شادی نہیں ہوئی اور اب پیر پیسے بھی واپس نہیں کر رہا .

متاثرہ نوجوان کی شکایت پر تھانہ اقبال آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی سے 23 ہزار روپے برآمد کرکے نوجوان کے حوالے کردیئے، متاثرہ نوجوان نے رقم واپس دلوانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں