تنخواہ دار طبقے کےلیے بھاری ٹیکس روگ بن چکا ہے، خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کےلیے بھاری ٹیکس روگ بن چکا ہے . لاہور سے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی نچلے و متوسط طبقے کی قوت برداشت سے پوری طرح باہر ہوچکی ہے .

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس روگ بن چکا، لوگ پریشان حال ہیں، اس کا حل نکالنا پڑے گا . ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ غربت میں کمی کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کی شبانہ روز کوششیں رائیگاں نہیں جانی چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں