پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے7 سالہ بچی جاں بحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی . ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی .

انہوں نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا اور جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا . محسن نقوی نے کہا کہ بچی کےسوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں .

. .

متعلقہ خبریں