بجلی پر ریلیف دینے سے متعلق آئی ایم ایف سے بات ہوچکی ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو ریلیف کی فراہمی پر آئی ایم ایف کو سمجھا دیا گیا ہے .

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بجلی صارفین کو ریلیف پی ایس ڈی پی سے دیا جا رہاہے اور اس کے لیے رقم مختص کر دی گئی ہے ،ملک کے 94فیصد عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے .

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر وقت آڈیوز لیک ہوتی رہتی ہیں،کب سے سن رہےہیں مگر آڈیو لیکس رک تو نہیں رہیں ، کچھ آڈیوز تو ایسی ہیں جو 2000کی ہیں . وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آڈیوز ریکارڈ ہو رہی ہیں اس کا کوئی ریگولیٹری فریم ورک نہیں،ایک طریقہ کار طے ہو جائے کہ رپورٹ کرنے کے بعد ٹیپنگ کی جائے،جانچ پڑتا ل کے بعد ملک کیخلاف کارروائی میں ملوث افراد کی ریکارڈنگ کی جائے ،کسی کی آڈیو ٹیپنگ پر ایک لیگل فریم ورک دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں