.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مجلس علما پاکستان بلوچستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان / خطیب و و امام بادشاہی مسجد الاجور اچیئر مین مجلس علما پاکستان سفیر امن مولانا سیدمحمدعبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اتحاد امت کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جن میں تمام مسالک کے جید علما کرام و مشائخ عظام، سماجی شخصیات، صحافی و دانشور حضرات و دیگر شخصیات نے شرکت کی کانفرنس سے مولانا سید محمدعبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہے اور متحد رہے گا دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، دشمن طاقتیں ہمیں لڑا کر انتشار پیدا کر کے کمزور کرنا چاہتی ہیں ، ان کا مقصد اپنے نا پاک ایجنڈے اور سازشوں کو کامیاب کرنا ہے جو کہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت محبت رواداری اور اتحاد کو سامنے رکھیں مولاناسید محمد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت ہمارادی اور ایمانی سرمایہ ہے ہم سب مسلمان ہیں اور ایک ہی کلمہ پڑھتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحاد والتحام اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے ، ہم نے اپنے اتحاد اور دائمی استحکام کے ذریعے دشمن کو شکست دینی ہے میں اس موقع پر علما کرام کی خدمت میں گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر دشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں ، انتشار اور عدم استحکام کی ہر سازش کو اپنے اتحاد اور یکجھتی کے ذریعے نا کام بنادیں، اتحاد بین مسلمین، استحکام پاکستان اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام کا پیغام بھی ہم سب کو متحد رکھنے کا ہے میں آپ حضرات کی محبت اور خلوص کا شکر یہ ادا کرتا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ بلوچستان کے لوگ مثالی خلوص اور محبت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں بلوچستان کے عوام غیور ایماندار اور محب وطن ہیں اور انشا اللہ پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس کو ہم ہر گھر کی آواز بنادیں گے، پیغام پاکستان کی روشنی میں جو ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے اس کو عام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے علما کرام ممبر و محراب سے آگاہی کو پیدا کریں، حضرات صحابہ کرام ، اہل بیت اطہار کی عزت و تکریم ہماری عقیدت کا محور ہے عوام الناس اور تمام علما کرام محرم الحرام میں قیام امن کو تینی بنانے کیلئے افواج پاکستان ، پولیس، انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیں، پوری قوم اور علما کرام حکومت پاکستان کے فیصلہ عزم استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں ، افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے اور پوری قوم کی دعا میں ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں، دیگر مقررین نے اتحاد امت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے علما ہر قربانی دیں گے دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، حب الوطنی کے تمام تقاضے پورے کریں گے اگر جان کا نذرانہ دینا پڑے تو بھی ہرگز پیچھے نہیں نہیں گے، ہم سب پاکستانی ہیں اور اس پرچم کے تلے ہم سب ایک ہیں، پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا مفتی روزی خان ہمفتی مہر اللہ مولانا انوار احق حقائی ، قاری عبدالرشید ہزاروی ، مولا نا مفتی جان محمد قادری، علامہ سید ہاشم من م موسوی ، علامہ ولایت حسین جعفری ، مولانا سید نقیب اللہ آنا ، علامہ سید نصر اللہ حسینی، سردار محمد اقبال خلجی را قبال خلجی، سید محمد شاہ حسین ، مولانا مختار احمد حبیبی ، علامہ سید رضا اخلاق، قاری عبد الحفیظ ، علامہ شہزاد صاحب، مولانا سید عتیق الرحمان شاہ، مولانا افتخار احق، مولانا عبدالرزاق ، حافظ عطا اللہ شاہ ، مولا نار از محمد مولا نا عبد اللہ بلوچ، سید قسیم آغا ، حارث آنہا ، مولانا نا عبد عبدان الخالق ، مولانا طاہر توحیدی ، مولانا احم رخان، مولانا عبدالرحمن مولانا ، مولانا عبدالحی ، مولانا اکبر مینگل ، مولانا سمیع اللہ بادز کی ، مولانا اللہ بخش مفتی سعید، مولا نا مفتی احسان الحق ، حافظ امین اللہ علامہ محمد کاظم علی نقی مولانا اویس احمد مفتی عبدالرزاق ، مولا نا سنز رسعید، مولانا محمد علی، علامہ ابرار علی، علامہ علی حیدر جیر میں پرویز ظفر اللہ جان، پیرسید شبیر شاہ چشتی ، ریورنڈ سیمون بشیر ، قاری بلال گولڑوی ، حاجی غلام حسین ، سید عبدالبصیر آزاد، حافظ رشید احمد ، حاجی غلام حسین گیلانی و ودیگرشریک تھے . .
متعلقہ خبریں