چچی نے اپنے بھتیجے کو قتل کر دیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی

مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ )روہیلانوالی میں چچی نے پانچ سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا .

پولیس کے مطابق بچے کی تلاش کے دوران گھر میں موجود صندوق سے بچے کی لاش ملی ، اس دوران چچی پر شک ہوا اور ملزمہ کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا جس دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا .

چچی نے بتایا کہ مقتول طاہر نے میرے بچوں کو مارا تھا اور میں نے غصے میں اس کا گلا دبا دیا جس سے موت ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں