گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ٗ سی این جی اسٹیشنز کے بعد نان ایکسپورٹ صنعتوں کوبھی فراہمی بند کر دی گئی
سوئی سدرن کو آر ایل این جی سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے، 3 دن کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے . نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی پیر تک بند کردی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی . ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تقسیم کی جارہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی . دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے فوری گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو 3 دن گیس کی بندش مسترد کرتے ہیں . واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا . . .